ابنا: صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے کہا خدا سے ارتباط قائم کرنے کیلئے قرآنی مفاہیم پر زیادہ دقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کلام وحی کے مختلف معانی ہیں لیکن خدا سے ارتباط کیلئے قرآن کریم کے ابتدائی مفاہیم سے آشنائی ضروری ہے۔
آیت اللہ نور مفیدی نے کہا ناامیدی کا سب سے بڑا سبب خدا کی یاد سے غفلت اور دنیا سے محبت ہے۔ انہوں نے کہا اگر انسان خدا کی یاد کو اپنے دل سے نہ نکلنے دے تو یاس و نا امیدی بھی اس کے نزدیک نہیں آئے گی۔
.......
/169